پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق افراد کو رقوم کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے تاہم سندھ کے مختلف علاقوں میں امدادی رقوم کی تقسیم میں خرد برد کی شکایات سامنے آ رہی ہیں جن میں الزام لگایا گیا ہے کہ نادار خواتین کو 12 ہزار کے بجائے 11 ہزار روپے فی کس دیے جا رہے ہیں
کورونا وائرس کے باعث ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران وزیرِاعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق و نادار افراد کے لیے فی گھرانہ 12 ہزار روپے کی رقم مختص کی گئی ہے، جسے موبائل کیش اور بینکنگ چینل کے ذریعے تقسیم کیا جانا ہے
-جمعے کو لاڑکانہ، ٹنڈو آدم اور بدین سے منسلک دیہی علاقوں میں احساس کفالت پروگرام کے پہلے مرحلے میں مستحقین کو رقوم کی ادائیگی کے دوران موبائل کیش ایجنٹس کی جانب سے مبینہ طور پر خرد برد کی متعدد اطلاعات موصول ہوئیں
شکایات کے بعد مقامی پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی گئی اور گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں
No comments:
Post a Comment