راولپنڈی (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں 14 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 81 ہزار سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں ، ایسے وقت میں ڈاکٹر اور دیگر طبی عملہ اس مہلک وبا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن محاز پر موجود ہیں۔پاکستان میں بھی ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف حفاظتی سامان کی قلت کے باجود اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔افغان مہاجر ڈاکٹر سلیمہ رحمان کا شمار بھی ایسے ہی ڈاکٹروں میں ہوتا ہے جو وبا کے خلاف جنگ میں موجود ہیں اور پاکستان میں راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) یورپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ڈاکٹر سلیمہ رحمان کو اس مشکل وقت میں خدمات سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔یو این ایچ سی آر نے ڈاکٹر سلیمہ کی ہسپتال میں کام کرتے ہوئے ان کی تصویر پوسٹ کی ہے اور ان کی خدمات کو سراہا ہے
No comments:
Post a Comment