The global latest information platform !

Breaking

Post Top Ad

Thursday, April 9, 2020

سعودی عرب میں مقیم ملازمین کے لیے سب سے خطرناک خبر آگئی، کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا لگنے والا ہے حکومت نے اجازت دے دی

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں مقیم ملازمین کو کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا لگنے کی تیاری۔ حکومت نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے کاروباری اداروں کو تنخواہوں اور اوقات کار میں کمی کی

اجازت دے دی۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی حکومت نے ایسے نجی کاروباری اداروں کے مالکان کو اجازت دے دی ہے کہ وہ وائرس کی وجہ سے پہنچنے والے نقصان کے پیش نظر اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کر سکتے ہیں اور اوقات کار بھی کم کیے جا سکتے ہیں
رپورٹ کے مطابق یہ اجازت سعودی وزارت برائے انسانی وسائل و سماجی ترقی کی طرف سے دی گئی ہے۔ وزارت کی

طرف سے اس میں ایک شرط رکھی گئی ہے کہ ادارے یہ کام ملازمین کی رضامندی کے ساتھ کریں گے۔ جس ملازم کی تنخواہ جتنی کم کی جائے گی اس کی ڈیوٹی کا وقت بھی اسی تناسب سے اتنا ہی کم کیا جائے گا۔ وزارت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی ورکر کے ساتھ کوئی ناانصافی ہو تو وہ وزارت کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اس کی شکایت کر سکتے ہیں

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad